55

حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔

ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سرفراز احمد اور سکندر بخت کے بارے میں ابھی پی سی بی نے باضابطہ کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کی ذمے داریوں کا تعین کیا ہے۔

پی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ تاحال سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکٹرز کی کارکردگی کو دیکھنے اور بعض نظر انداز کھلاڑیوں کے بارے میں سلیکٹرز کی توجہ دلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، دونوں نے اسلام آباد اور لاہور کی ان میٹنگز میں شرکت بھی کی۔

ادھر نسیم شاہ اور عامر جمال ان فٹ ہیں اور انہیں مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت درکار ہے، البتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں چانس ملنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ انہیں آنکھوں کی کوئی بیماری ہے جس کے علاج کیلئے آئی اسپیشلسٹ سے وقت لیا جارہا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر کو فلڈ لائٹس میں گیند کو دیکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

پی سی بی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کی تقرری کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں