38

امریکا کا پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی کے سازش سے متعلق اعلامیے کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکا نے سازش سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سازش سے متعلق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نائب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مسلسل یہ کہتا آیا ہے کہ سازش سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان سے دیرینہ تعاون کواہمیت دیتے ہیں۔ مضبوط ، خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہم ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سازش سے متعلق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں