بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر ’ چوکرز‘ کا لیبل لگا دیا۔
انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پر چوکرز کا لیبل لگانا غلط نہیں ہوگا، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں کیوںکہ ٹیم ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں آکر چوک جاتی ہے۔
کپل دیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم پر ٹیم پر زیادہ غصہ نہ نکالیں، میں متفق ہوں کہ بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، تاہم ایک گیم کی بنیاد پر ہم زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر بُرا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔
کرکٹ میں اگر لفظ ‘چوکرز’ پکارا جائے تو سب سے پہلے ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے ۔
جنوبی افریقا ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔
اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا۔
کیونکہ بھارتی ٹیم نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔