بینکوں کی طرف سے سرمایہ کاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

بینکوں کی سرکاری سکیورٹیز اور سکوک میں سرمایہ کاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق بینکوں کی طرف سے مارچ 2022ءکے اختتام تک گزشتہ سال کی نسبت 20فیصد اضافے کے ساتھ 15ٹریلین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ سال مارچ کے اختتام بک بینکنگ سیکٹر کی سرمایہ کاری 12.25ٹریلین روپے تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق فروری 2022ءکے آخر تک یہ سرمایہ کاری 3فیصد سے زائد شرح نمو کے ساتھ 14.54ٹریلین روپے تک پہنچ چکی تھی۔ یہ سرمایہ کاری درحقیقت کمرشل بینکوں کی طرف سے ٹی بلز ، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور سکوکس کے ذریعے حکومت پاکستان کو دیا جانے والا قرض ہے۔ اس کے ساتھ کمرشل بینک پرائیویٹ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس، ٹرم ڈیپازٹ سرٹیفکیٹس اور میوچل فنڈز میں بھی سرمایہ کاری کی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں