326

صحت یابی کے بعد عابد علی کی شاندار واپسی

صحت یابی کے بعد پہلے ہی میچ میں ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے نصف سنچری بنا ڈالی۔

ہارٹ اٹیک کے بعد عابد علی کا کرکٹ میں واپسی کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور وہ بتدریج فٹنس حاصل کر کے ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پرُامید ہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے چار ماہ کے وقفے سے کرکٹ میں عمدہ واپسی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی ہے۔

34 سالہ عابد نے فیصل آباد میں جاری ایس پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 32 گیندوں پر ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں