نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

لاہور : نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع گورنرہاؤس کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حمزہ شہبازسےحلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریب حلف برداری گورنرہاؤس کےدربارہال میں منعقدہوگی ، تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہبازشریف کی شرکت متوقع ہیں۔

یاد رہے لاہورہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازسےحلف نہ لینے کے خلاف کیس میں صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کیلئے مقرر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں