کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے ، ذخائر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے لگی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور کمی کے بعد 7 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرکم ہو کر 5 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں پچانوے کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور تیرہ ارب باہترکروڑ دس لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں اور حکومتوں کے تجارتی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ذخائرمیں کمی ہوئی ہے، قرضوں کی ری فنانسنگ کا عمل جاری ہے ، آنے والے ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئےگی۔